• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سنار سے ڈاکو 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب سنار سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو سنار سے مبینہ طور پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سنار کا کہنا ہے کہ وہ ملازم کے ہمراہ سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس آرہا تھا، گاڑی پارک کی تو 2 ڈاکوؤں نے پستول رکھ کر واردات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف سے ابتک کوئی سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں مل سکی، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید