روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 15 ارب ڈالر سے زائد رقم جمع ہوئی، اسٹیٹ بینک

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈالرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جمع رقم5ارب ڈالرز سے بڑھ گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تعداد4لاکھ72ہزار23ہوگئی ہے،تاہم ستمبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میںآنے والی رقم میںکمی رہی اور محض 16کروڑ80لاکھ ڈالرز ہی روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس میں آئے جو کہ جنوری 2021سے اب تک کم ترین ہے۔ستمبر2020سے ستمبر2022تک راشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس کے ذریعہ سرمایہ کاری 3ارب30کروڑ ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئی ہے ،جس میں کنونشل نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں1ارب69کروڑ اور اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں1ارب57کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں4کروڑ50لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی۔