ایشین تائیکوانڈو چیمپئین سپ کا میلہ آج اسلام آباد میں سجے گا

November 01, 2022

تائی کوانڈو کاشمار مارشل آرٹس کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے اور پاکستان میں کھیلے جانے والے مارشل آرٹ کھیلوں میں تائی کوانڈو تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کررہا ہے پاکستان میں بے شمار کھلاڑی اس کھیل سے وابستہ ہیں اور ہمارے ملک میں اس کھیل کا بہت زیادہ ٹیلنٹ بھی ہے پاکستان نے عالمی اور ایشیائی سطح پر کئی میڈلز بھی اپنے نام کئے ہیں پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر) وسیم جنجوعہ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر سعید کے سرپرستی میں قومی کھلاڑیوں کوتسلسل کے ساتھ انٹرنیشنل ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آرہے ہیں جس کی بدولت عالمی درجہ بندی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

پی ٹی ایف کی کاوشوں سے آج سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں چوتھی کومبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا آغا ہورہا ہے پاکستان پہلی بار ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے چار روزہ جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں 23ممالک کے 165 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ پا کستان سے 418 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے چیمپئن شپ سپر وائز کرنے کیلئے 38 بین الاقوامی ریفریز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایونٹ کے حوالے سے راقم الحروف سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ چیمپئین شپ میں ملک کے باصلاحیت کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے اس طرح کے ایونٹس ہمارے کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اوراپنے بین الاقومی ہم عصر کھلاڑیوں سے مقابلے میں بہت معاون ثابت ہوگی چیمپئین شپ سے نہ صرف ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل کو فروغ دینے میں مدد، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے بلکہ دنیا بھرمیں پاکستان کے سافٹ امیج کو بڑھانے میں مددگارثابت ہوگی اور کھلاڑیوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، اخوّت اور محبت کا جذبہ مزید پروان چڑھے گا اس ایونٹ کے ذریعے دنیائے کھیل کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک پرامن ملک ہے، و زیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے ذریعے ملک کے مثبت امیج کو بڑھایا جا سکتا ہے چیمپئن شپ کے انعقاد میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ، کومبیکس اسپورٹس،، کورین ایمبیسی، سرینااسلام آباد کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

ندیم عمر اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وقار مہدی کو سوینئر پیش کر رہے ہیں

فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر سعید نے کہا کہ ایشین اوپن چیمپئین شپ میں شریک دیگرممالک کے انٹرنیشنل پلیئرز کیخلاف کھیل کر ہمارے کھلاڑی مزید تجربہ حاصل کریں گے جس سے وہ مستقبل میں اپنے ملک کیلئے مزید اعزازات حاصل کرسکتے ہیں تائیکوانڈو کی ورلڈ اور ایشین فیڈریشنز نے پاکستان میں اس میگا ایونٹ کے انعقاد کوخوش آئندقراردیا جس سے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

ایشین ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہوگا کہ وہ میڈلز جیت کرعالمی درجہ بندی میں اپنی رینکنگ کو بہتر بناسکیں، ہیڈ کوچ یوسف کرامی کاکہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جسمانی طور پر بہت مضبوط اور چست ہیں اور وہ اس میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ ایونٹ کے ٹائٹل اسپانسر کومبیکس کے جنرل مینیجر زبیر ماچا کا کہنا ہے کہ ہمارا دارہ پاکستان میں تائی کوانڈو کے فروغٖ اور ترقی کیلئے فیڈریشن کے شابہ بشانہ کھڑا ہے، انٹرنیشنل معیار کے مطابق استعمال ہونے والے مکمل سامان کو ملک میں متعارف کرایا ہے اورآج ہمارے کھلاڑی الیکٹرونک چیسٹ گارڈ، سینسرز لگے ہینڈ گلوزاور سوکس استعمال کررہے ہیں۔