سافٹ بال کھلاڑی بیرون ملک ٹریننگ کریں گے

March 17, 2024

کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعید نے کہا ہے کہ سافٹ بال کا کھیل ملک میں نوجوانوں کا پسندیدہ اسپورٹس بنتا جارہا ہے ہمارا ادارہ پاکستان میں اس کھیل کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا اور ٹیکنیکل پارٹنر کی حیثیت سے ہر سال سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے نامزد کردہ دو ایتھلیٹس (ایک مرد اور ایک خاتون) کو بیرون ملک ٹریننگ کیلئے اسپانسر کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔