ترکیہ میں قید پاکستانی کی رہائی کے احکامات جاری

November 09, 2022

ترکیہ میں قید پاکستانی محمد اویس کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

محمد اویس کو چھالیہ لانے پر گرفتار کیا گیا تھا، استنبول کی عدالت نے محمد اویس کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں چھالیہ ممنوعہ اشیاء میں شمار کی جاتی ہے۔

لاہور کے شہری اویس کو 15ستمبر کو ترکیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔