سرکاری آٹا اسمگل کرنے والے ملزم کو محکمہ خوراک نے پکڑلیا

November 09, 2022

علامتی فوٹو

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے پشاور سے سرکاری آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

سرکاری آٹا چارسدہ روڈ سے پھندو اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو محکمہ خوراک نے پکڑلیا۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق ملزم کی گاڑی سے سرکاری آٹے کے 102 تھیلے برآمد ہوئے ہیں، جسے پکڑنے کے بعد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔