تیز ترین مرچیں کھانے کا عالمی ریکارڈ

November 10, 2022

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے گریگری فوسٹر نے10کیرولینا ریپر مرچیں کھا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

گریگری فوسٹر نے صرف 33 سیکنڈ میں دنیا کی10 تیزترین مرچیں چٹ کرڈالیں ۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ایسی ہی تین مرچیں کھائی تھیں جس پر ایک ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کیرولینا ریپر نامی مرچ زبان پر رکھنا بھی محال ہے کیونکہ اس کے غیر معمولی کیمیکل منہ میں جلن پیدا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کا ایک ٹکڑا بھی 30 سیکنڈ تک زبان پر نہیں رکھا جاسکتا۔