بھارتی شہری کے اوپر سے ٹرین گزر گئی

November 12, 2022

بھارت میںایک شخص کی جلد بازی اور لاپرواہی کی ویڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردیے جس کے بعد سیکڑوں افراد نے غلطی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک شخص پُل کے بجائے، کھڑی ٹرین کے نیچے سے پلیٹ فارم بدلنے کی کوشش کرتا ہے تو اسی دوران ٹرین چل پڑتی ہے۔

ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ مال بردار ٹرین نامعلوم شخص کے اوپر سے گزر جاتی ہے اور اس واقعے میں اسے کوئی نقصان نہیںپہنچتا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹپر سیکڑوں افراد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کے خلاف لوگوں نے جرمانہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔