• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے پیشی، محمد رضوان نے مداح کا موبائل کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بنوائی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں پیشی کے بعد کرکٹر محمد رضوان نے مداح کا موبائل فون کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بنوائی۔

لاہور میں این سی سی آئی اے میں پیشی کے بعد قومی کرکٹر واپس روانہ ہوگئے، ان سے 4 رکنی تفتیشی ٹیم سے ساڑھے 3 گھنٹے تک سوالات کیے۔

محمد رضوان این سی سی آئی اے سے روانگی کے وقت مسکرا رہے تھے، اس دوران ایک مداح کا موبائل فون کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بنوائی۔ اور کرکٹر نے انہیں ہدایت کی کہ اپنا موبائل فون لازمی واپس لے لینا۔

اس موقع پر صحافی نے محمد رضوان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا موبائل فون واپس مل گیا؟ اس پر قومی کرکٹر نے جواب دیا میں اس وقت گونگا ہوں۔

انہوں نے صحافی سے مزید کہا کہ مجھے بھوک لگی ہے جانے دیں، این سی سی آئی اے میں بہت پیار ملا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید