ورلڈکپ فائنل میں شکست کے باوجود وزیراعظم کی ٹیم کی تعریف

November 13, 2022

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان کے بولرز تعریفوں کا مرکز بن گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کے بولرز کی تعریف کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت ہی بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں گرین شرٹس پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ عالمی چیمپئن بن گیا۔