ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے کس چیز کا مطالبہ کر دیا؟

November 19, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ریحام خان نے’بی فور ٹوئٹر شیٹ ڈاؤن‘ کے ٹرینڈ کے ساتھ لکھا کہ برائے مہربانی نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا تھا کہ تعیناتی کے حوالے سے حکومت کا اپنے اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔

دوسری جانبجیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہآرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، رسمی اعلان باقی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرا تجربہ ہے، حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے،اہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے، اس پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، اب یہ معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے۔

ادھر گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا، ٹوئٹر کمپنی کے دفاتر 21 نومبر (پیر) سے دوبارہ کھلیں گے۔