• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ تعیناتی کے حوالے سے حکومت کا اپنے اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان مسلسل الزامات لگا رہے ہیں، ہمارے لیے تمام جنرلز قابل احترام ہیں، سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی روایت عمران خان نے قائم کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آرمی کے 5 یا 6 تھری اسٹار جنرلز پر سنگین الزام لگا رہےہیں، ان جنرلز نے 35، 35 سال ملک کی خدمت کی ہے، ان کا شاندار کیریئر ہے، ان میں 19، 20 کا بھی فرق نہیں، سب قابل احترام ہیں، ان پر الزام لگارہا ہے کہ کوئی بھی سیاست دان ان کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید