میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، ذوالفقار جونیئر

November 20, 2022

فوٹو: فائل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کراچی کے فریئر ہال میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ خواجہ سراؤں سے حقوق انگریزوں کے دور میں چھینے گئے، میں خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ ہوں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ معاشرے سے انسانیت ختم ہوتی جا رہی ہے، آج ہم معاشرے میں تقسیم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کرنا ضروری ہے، ہم جدوجہد کی شکل میں آگے بڑھیں گے۔