شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی، اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن میں سماعت

November 22, 2022

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے شام جانے والی خاتون شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی کیلئے اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن میں 5 روزہ سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔

شمیمہ کے وکلا نے کہا کہ داعش میں شمولیت کیلئے شام گئی شمیمہ بیگم جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلروں کا نشانہ بنی، ان کی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ غیرقانونی تھا۔

ادھر ہوم آفس کا اصرار ہے کہ شمیمہ اب بھی برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت 2019 میں ختم کردی گئی تھی، شمیمہ اب بھی شمالی شام کے کیمپ میں ہے جہاں مسلح گارڈز تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ شمیمہ بیگم 8 برس قبل 15 برس کی عمر میں دو سہیلیوں کے ہمراہ شام گئی تھی۔