عبوری مدت کے بعد کسی منتخب کردار یا تقرری کا خواہاں نہیں: ڈاکٹر محمد یونس

August 07, 2024

ڈاکٹر محمد یونس ـــ فائل فوٹو

نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ عبوری مدت کے بعد کسی منتخب کردار یا تقرری کا خواہاں نہیں۔

ڈاکٹر محمد یونس نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کی تعمیر نو کے کام کے لیے تمام فریقین سے بات کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کےلیے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔