سوشل میڈیا پر 4 سالہ بچے کی دھواں دار بیٹنگ کے چرچے

November 22, 2022

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک کمسن بچے کی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو زیرِ گردش ہے۔

سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے اس 4 سالہ بچے کی ویڈیو نے کرکٹ شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اس بچے کی بیٹنگ دیکھ کر ناصرف عش عش کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں بلکہ یہ ویڈیو دن بہ دن مزید وائرل بھی ہوتی جا رہی ہے۔

بلے بازی کے ٹیلنٹ سے مالامال اس بچے کو صوبائی وزیر برائے اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے بھی سراہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بچے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بچے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ماشااللّٰہ، ضلع گھوٹکی سندھ سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ کرکٹر‘۔