فیفا ورلڈکپ میں اپ سیٹ، سعودی عرب کی ارجنٹینا کو شکست

November 22, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لائیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔

میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کو توڑ ڈالا۔

پہلے 48ویں منٹ میں صالح الشھری کے گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر ہوا پھر صرف 5 منٹ کے فرق سے سالم محمد الدوسری کے گول کی مدد سے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

اس کے بعد میسی الیون نے میچ میں سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کے لیے اس کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو ناکام رہے اور 1-2 کے اسکور کے ساتھ ہی اس میچ کا اختتام ہوگیا۔

خیال رہے کہ یہ سعودی عرب اور ارجنٹینا کا ورلڈکپ میں پہلا مقابلہ تھا۔ جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 میں ارجنٹینا کامیاب رہا جبکہ دو برابر رہے تھے۔