کریتی سینن 15 سال بعد دوبارہ اسکول پہنچ گئیں!

November 23, 2022

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن 15 سال بعد دہلی میں واقع اپنے اسکول جا کر نہایت خوش نظر آئیں۔

اتنے عرصے بعد اسکول جانے کا مقصد پرانی یادیں تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی نئی فلم ’بھیڑیا‘ کی پروموشن کرنا بھی تھا۔


کریتی نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اسکول کے مرکزی دروازے کے باہر پوز دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول نے انہیں بہت کچھ دیا، ان کی شخصیت کو نکھارا، اور آج یہاں واپس آکر یہ کہنا اچھا لگا کہ ’میں کامیاب ہوگئی ہوں‘۔