اس کوریوگرافی پر آج گھر میں کھانا نہیں ملے گا، وکی کوشل

November 23, 2022

وکی کوشل آج کل اپنی نئی فلم ’گووندا میرا نام‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم میں ان کا کردار کوریوگرافر کا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وکی اور دیگر اداکاروں سے پوچھا گیا کہ آپ لوگوں کو موقع ملے تو کس کو کوریوگراف کرنا چاہیں گے؟

وکی کوشل نے جواب دیا کہ میں کترینہ کیف کی کوریوگرافی کرنا چاہوں گا، وہ ٹھیک ٹھاک ڈانس کرتی ہے، ذہین ہے لڑکی، بہتر کرسکتی ہے، بس مجھے آج کھانا نہیں ملے گا۔

جواباً تمام شرکا ہنس دیے اور تالیاں گونج اٹھیں، انٹرویو میں وکی کوشل نے مزید کہا کہ شادی کے بعد زندگی ایک نئے انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، سکون ہے، شانتی ہے، بہت خوشگوار احساس ہے۔