دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا گانا ’چن پچھے‘ تمام میوزک پلیٹ فارمز پر اَپ لوڈ کردیا گیا

November 24, 2022

جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا واحد اور رومانوی گانا ’چن پچھے‘ مقبولیت کی انتہا کو چھو رہا ہے۔

ریکارڈ توڑ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گانا مداحوں کے لیے تمام میوزک پلیٹ فارمز پر اَپ لوڈ کردیا گیا ہے۔


اب شائیقین اس گانے کو باآسانی کسی بھی میوزک پلیٹ فارم پر سن سکتے ہیں اور اس کی شاعری، مدھر آواز اور خوب صورت دھن کے مزے لے سکتے ہیں۔