سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خان انتقال کرگئے

November 24, 2022

میاں محمود احمد خان مصافحہ کر رہے ہیں، فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خان انتقال کرگئے، میاں محمود احمد سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔

ان کے صاحبزادے داؤد محمود خان کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

داؤد محمود نے بتایا کہ والد چند روز سے علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔