مطالبہ کرنا عمران خان کا حق، پیشگی شرائط رکھنا درست نہیں، قمر زمان کائرہ

November 24, 2022

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ کرنا عمران خان کا حق ہے، اگر شرط رکھتے ہیں کہ مانو تو بیٹھوں گا تو ایسے مذاکرات نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہہم تو پہلے دن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکنعمران خان کو اپنے رویے میں بہت زیادہ واضح تبدیلی لانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے متعلق بلاول بھٹو نے مفروضے پر مبنی ایک سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ساکھ کو عمران خان بہت خراب کرچکے، اب مزید نہ کھیلیں تو بہتر ہے۔