وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

November 25, 2022

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کررہے ہیں، دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر اردگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے چار ملجم (MILGEM) کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح بھی کریں گے۔