• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔

اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید