گول مشین کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ بنا لیا

November 25, 2022

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ایک اہم عالمی ریکارڈ بنالیا۔

گزشتہ روز گھانا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی پر گول کر کے 5 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسٹار فٹبالر ورلڈ کپ 2014،2010،2006 اور 2018 میں بھی گول اسکور کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا سفر شروع کیا تھا۔