والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے افغانستان کو 1-3 سے شکست دیدی

November 25, 2022

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک کے مقابلے 3 سیٹ سے ہرادیا گیا۔

والی بال چیمپئن شپ کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔ ایونٹ کےمیچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

لاہور میں جاری سینٹرل ایشین والی چیمپئن میں دن کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 2 سیٹس سے ہرادیا۔

سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف 25-22 ، 25-20، 26-28، 16-25 اور 15-10سے کامیابی حاصل کی۔

دن کے دوسرے میچ پاکستان نے دلچسپ مقابلے بعد افغانستان کو ایک کے مقابلے میں 3 سٹس سے ہرادیا۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 25-17، 25-20، 23-25 اور 26-22 رہا۔