ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے، مریم اورنگزیب

November 26, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف غلیظ مہم اور دماغی مرض میں گالیوں سے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور گالیاں بھی دی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صحافیوں پر تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گالیاں نہیں مسترد ہونے کی فرسٹریشن ہے یہ صحافیوں پر تشدد نہیں پاگل پن کی نشانیاں ہیں۔