لندن، چاقو کے وار سے 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا

November 28, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) لندن کے جنوب مشرقی علاقے میں چاقو کے وار سے دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ، میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات علیحدہ علیحدہ مقامات پر ہوئے تاہم دونوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہے ، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے دو مختلف واقعات ہفتے کی شام تقریباً سوا 5 بجے ایبے ووڈ اور ٹیمز میڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔جس میں 16،16 سال کے 2 نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔