معاشی استحکام کیلئے انتخابات نہایت اہم ہیں، یاسمین راشد

November 29, 2022

پی ٹی آئی پنجاب کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ معاشی حالات کے استحکام کیلئے انتخابات انتہائی اہم ہوچکے ہیں۔

لاہور میں صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسمبلی سے استعفے کے بعد انتخابات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرڈاکٹر یاسمین راشد نےاعظم سواتی کی گرفتاری کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے خلاف جلد سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تربیت میں کمی ہے اس لیے وہ ماؤں، بیٹیوں کے خلاف ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔