کراچی: ماہی گیروں نے 10 فٹ لمبی گھوڑا مچھلی پکڑ کر چھوڑ دی

November 30, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے ’گھوڑا‘ مچھلی پکڑلی،کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق مچھلی کی لمبائی 10 فٹ کے قریب ہے۔

میڈیا سینٹر نے بتایا کہماہی گیروں نے نایاب گھوڑا مچھلی کو سمندر میں چھوڑ دیا، ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کو پہلی بار اتنی بڑی گھوڑا مچھلی ملی تھی۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کا کہنا تھا کہپاکستان میں گھوڑا مچھلی کا گوشت زیادہ رغبت سے نہیں کھایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ گھوڑا مچھلی پاکستانی سمندروں میں وافر مقدار میں ملتی ہے، پچھلے سال یہ مچھلی 2200 ٹن کے لگ بھگ شکار کی جاچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھوڑا مچھلی معدومیت سے دوچار نہیں، گھوڑا مچھلی کو انڈو پیسیفک سیل فش کے نام سے پکارا جاتا ہے۔