کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی افواہیں گرم

December 01, 2022


بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو گزشتہ پیر ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کُرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئِیاں شروع ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ نے ہلکے بادامی رنگ کے کُرتے کے ساتھ نارنجی رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے جس میں وہ جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کترنہ کیف نے گزشتہ برس دسمبر میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

تاہم اب ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ بچے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنانے والی ہیں۔