رکی پونٹنگ کو کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

December 02, 2022

فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کوٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میں کمنٹری کررہے تھے تاہم اب وہطبیعت ناسازی کی وجہ سے میچ کے بقیہ روز کی کمنٹری نہیں کرسکیں گے۔