میانوالی یونیورسٹی کے وی سی کی صفائی والے سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل

December 03, 2022

میانوالی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی صفائی پر مامور ورکر سے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جامعہ کی صفائی ٹھیک سے نہ کرنے پر طلبہ کی موجودگی میں جمیدار سے بدسلوکی کی گئی۔

میانوالی یونیورسٹی کے وی سی نے جمیدار کو تذلیل کا نشانہ بنانے کے بعد نوکری سے برخواست کر دیا۔

تاہم وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وی سی نے مذکورہ جمیدار سے معذرت کر کے اسے واپس بلا لیا۔