نازی ازم، سفید فام بالادستی، جو بائیڈن یہودیوں کے دفاع میں آگئے

December 04, 2022

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا میں بااثر سفید فام شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہود مخالف جذبات میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد جوبائیڈن یہود مخالف جذبات میں سامنے آگئے ، امریکی حکومت کو معروف شخصیات کی جانب سے یہود مخالف بیانات پر شدید مشکلات کا سامنا ہے اور رواں ہفتے ٹرمپ کی سفید فام بالادستی کے بڑے حامی کیساتھ کھانا کھانے اور معروف پاپ گلوکار کنی ویسٹ کی جانب سے ہٹلر کی حمایت میں بیان کے بعد امریکا میں سوشل میڈیا پر یہودیت مخالف بحث چھڑ گئی۔ جوبائیڈن نے یہودمخالف جذبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خاموشی گٹھ جوڑ ہے، ہولوکاسٹ ہوا، ہٹلر ایک شیطانی شخصیت تھا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی جمعہ کو یہود دشمنی کی شدید مذمت یہود مخالف ٹروپس اور بااثر عوامی شخصیات اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر کے خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد سامنے آئی۔ ہپ ہاپ اور فیشن مغل کنی ویسٹ کی جانب سے نازیوں کے لیے ’محبت‘ کے اظہار کے ایک دن بعد اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مغرب اور سفید فام بالادستی کے حامی نک فوینٹس کے ساتھ کھانے کے 10 دن بعد بائیڈن نے ٹویٹر پر کھلے عام یہود دشمنی کے بارے میں ایک پیغام میں شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی گٹھ جوڑ ہے۔ ہولوکاسٹ ہوا۔ ہٹلر ایک شیطانی شخصیت تھا۔ اور اسے ایک پلیٹ فارم دینے کے بجائے ہمارے سیاسی لیڈروں کو یہود دشمنی کو مسترد کرنا چاہیے۔ ماہرین نے کہا کہ حالیہ تنازعات متعصبانہ میمز اور یہودیوں کے مرکزی دھارے میں داخل ہونے کے بارے میں سازشی نظریات کے خلاف نئی نسل کی ایک مشکل جنگ کی نشاندہی کرتے ہیں۔کچھ نئی سامیت دشمنی کو ٹرمپ کی میگا تحریک اور متوازی کینون سازشی برادری کے ذریعے آگے بڑھایا گیا ہے۔ کچھ نوجوانوں اور افریقی امریکن کمیونٹیز کے ذریعے ویسٹ اور باسکٹ بال اسٹار کیری ارونگ جیسی بااثر شخصیات کے ذریعے بھی آگے بڑھایا گیا ہے، جو بڑے پیمانے پر غیر سینسر شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فروغ پا چکے ہیں۔ یہود مخالف جذبات میں اس وقت اضافہ ہوا جب فوینٹس اور شدت پسند ایلکس جونز ایک پوڈ کاسٹ میں شامل ہوئے جس میں انہوں نے ہٹلر کی تعریف اور اس کے بعد آن لائن پوسٹ میں نازی علامتی نشان کو یہودیوں کے علامتی نشان کیساتھ جوڑ کر لگادیا، یہودیت مخالف یہ پوسٹ امریکا میں ٹرینڈ کرتی رہی جبکہ کئی لوگ جان بوجھ کر یا انجانے میں یہودیت مخالف س ٹرینڈ کا حصہ بنتے چلے گئے، یہود مخالف گروپ اے ڈی ایل سے تعلق رکھنے والے اورین سیگال کا کہنا ہے کہ جب کنی ویسٹ جیسی مشہور شخصیت، جن کے فالورز کی تعداد دنیا میں موجود یہودیوں سے زیادہ ہے، یہود مخالف جذبات کو پروان چڑھاتے ہیں تو وہ عوامی بحث کا حصہ ضرورت بن جاتے ہیں۔