حکومت سندھ کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ

December 06, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ و رکن سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے لاڑکانہ پریس کلب کو 50؍ لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ کا چیک دیا ۔ صدر لاڑکانہ پریس کلب ظفر ابڑو اور جنرل سیکرٹری محمد عاشق پٹھان نے چیک وصول کیا۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو ، سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال ، سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجھار اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اعجاز احمد لغاری بھی موجود تھے۔