صوابی، کتے کے بھونکنے پر بھائی نے بڑے بھائی کو بھابی سمیت قتل کر دیا

December 06, 2022

صوابی (نمائندہ جنگ) صوابی میں گھر میں پالتو کتے کے بھونکنے پر بھائی نے بڑے بھائی کو بھابی سمیت قتل کر دیا، شوکت زمان نے گھر میں کتا پال رکھا تھا ،رات پونے ایک بجےاس کے بھونکنے پر چھوٹے بھائی کی نیند حرام ہو گئی ،مقتول اور ملزم کے والدلقمان زمان سکنہ موسیٰ خیل نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہاکہ اس کے بڑ ے بیٹے شوکت زمان نے گھر میں پالتو کتا پال رکھا تھا، رات پونے ایک بجے کتا بھوکنے لگا تو اس کے چھوٹےبیٹے معاذ نے بڑے بھائی شوکت زمان کو کہا کہ تمھارے کتے نے بھونک کر میری نیند حرام کر دی دونوں میں تکرار نے شدت اختیار کرلی۔