فٹبال ورلڈ کپ کا جنون، سرجری کے دوران مریض میچ دیکھتا رہا

December 08, 2022

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میچز کا جنون مریض اپنے ساتھ آپریشن تھیٹر میں بھی لے گیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق پولینڈ کے ایک اسپتال کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے، جس میں آپریشن تھیٹر کے اندر مریض کو ٹی وی پر فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز اپنے کام میں مصروف ہیں بالکل اسی طرح مریض بھی اپنے شوق کو پورا کرنے میں مصروف ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویلز اور ایران کے میچ کے لیے مریض کو ریڑھ کی ہڈی میں اینستھیزیا دیا گیا تھا۔

اسپتال کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے مریضوں کو واقعی سروس ملتی ہے۔

رپورٹس کے مطابقریڑھ کی ہڈی میں اینستھیزیا کے بعد مریض ہوش میں رہتا ہے تاہم اس کی کمر سے لے کر جسم کا نچلا حصہ سُن ہوجاتا ہے ۔

اس کے علاوہ پولینڈ کے ایک دوسرے علاقے میں بھی اس طرح کا مداح سامنے آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دانتوں کے آپریشن کے دوران مریض کے لیے فٹبال ورلڈ کا میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے ان مداحوں سے متعلق لوگ اپنی رائے کا بھی مختلف انداز میں اظہار کر رہے ہیں۔