پنجاب میں مضر صحت نمکو بنانیوالے 2 یونٹ سیل

June 10, 2016

پنجاب فوڈ اتھا رٹی نے ناقص اور مضر صحت پکوڑیاں اور نمکو بنانے والے2 یونٹ سیل کر کے مشینری اور تیار مصنوعات قبضے میں لے کر مالکان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلبرگ ٹاون میں ناقص اور مضر صحت نمکو تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، نمکو کی تیاری کے مراحل میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، کام کرنے والے عملے کےمیڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھے جبکہ پیداواری یونٹ میں ہی واش روم بھی موجود تھا، جس پر نمکو بنانے کا رخانہ سیل کر دیا گیا۔

دوسری طرف شالیمار ٹاون کے علاقے میں پکوڑیاں بنانے والے کارخانے پر فوڈ اتھارٹی حکام نے چھاپہ مارا۔

میڈیا سے گفتگو میں عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ ایک ہزار کلوگرا م مضرصحت پکوڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں جبکہ پکوڑیوں کی تیاری میں ملاوٹ شدہ بیسن اور کوکنگ آئل استعمال کیا جا رہا تھا ۔