بلوچستان، سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات 16 دسمبر سے ہونگی

December 09, 2022

فائل فوٹو

بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے ہو رہی ہیں جو آئندہ سال 28 فروری تک جاری رہیں گی۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالروف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تعطیلات 28 فروری 2023 تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ہر سال دسمبر میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18اضلاع میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات ہوتی ہیں۔