سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں یومیہ 32 کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا

December 13, 2022

پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں یومیہ 32 کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن کو گیس فراہمی میں کمی گزشتہ پانچ سال میں ہوئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق 18-2017 میں سوئی سدرن کو ایک ارب 20 کروڑ مکعب فٹ گیس ملتی تھی۔ 2018، 2019 میں گیس فیلڈز سے سوئی سدرن کو یومیہسپلائی 1 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ رہ گئی۔

جبکہ 20-2019 میں گیس سپلائی ایک ارب 8 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ رہ گئی۔ اسی طرح 21-2020 میںیہ مزید کم ہوئی اور سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 99 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ رہ گئی۔

ان دستاویزات کے مطابق 22-2021 میں سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 92 کروڑ مکعب فٹ رہ گئی۔

رواں سال سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 87 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں سالانہ 5 سے 8 فیصد کمی آئی۔

دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاور، سیمنٹ اور صنعتوں سمیت دیگر سیکٹرز کے لیے گیس کم کی جاتی ہے۔