انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

December 14, 2022

فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوفکار حادثے میں زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابقاینڈریو فلنٹوف ایک برطانوی ٹی وی کے شو کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے۔

اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا جہاں برف ہونے کے باعث سابق کرکٹر کو ایئرلفٹ کر کے اسپتال پہنچایا گیا۔

برطانوی میڈیا نے حادثے میںاینڈریو فلنٹوف کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر کی جان کو خطرہ نہیں،جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔