توشہ خانہ کیس سماعت کیلئے مقرر، عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب

December 15, 2022

فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنایا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل 9 جنوری کو شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پرفوجداری کارروائی کی درخواست دائرکی تھی۔