• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے مارے جانے کی تصدیق

کراچی پولیس نے کورنگی 51 سی میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کورنگی صنعتی ایریا میں مقابلے کے دوران مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار منظور پر زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے ۔

حکام کے مطابق شہید اہلکار منظور کے ساتھی اہلکار نے بھی ملزمان کو شناخت کیا ہے، ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ فارنزک کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان 2 سال سے کورنگی میں وارداتیں کرنے میں ملوث تھے۔

قومی خبریں سے مزید