وزیر اعلیٰ کے پی نے ابھی تک اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار نہیں کی، سرکاری ذرائع

December 22, 2022

خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ابھی تک اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار نہیں کی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت پنجاب کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان آج عمران خان سے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ہدایات لیں گے۔

کامران بنگش نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے نوٹ شیٹ 2 منٹ میں بن جاتی ہے، عمران خان جیسے ہی حکم دیں گے وزیر اعلیٰ محمود خان اسمبلی توڑ دیں گے۔