کراچی، کسٹمز کاچھاپہ، کروڑوں کی مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد

December 23, 2022

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4 میں کسٹمز انٹیلی جنس اسمگل شدہ کپڑے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گودام پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے نتیجے میں گودام سے مختلف اقسام کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضبط شدہ کپڑے کی مالیت کروڑوں روپے ہے، برآمد کئے گئے کپڑے کو ٹرکوں کی مدد سے کسٹمز ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

چھاپے کے دوران کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔