کامران ٹیسوری کی لوڈشیڈنگ کے ستائے صارفین کیلئے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت

December 23, 2022

کولاج، فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے مسائل کا شکار صارفین کے لیے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللّٰہ علوی سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران دونوں شخصیات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، لائن لاسز پر کنٹرول کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سی ای او کے الیکٹرک سے ملاقات کے دورانگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سردی کے موسم میں کی جانے والی لوڈ شیڈنگ ایک سوالیہ نشان ہے، کےالیکٹرک شہریوں کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائی جائے۔

گورنر سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا خاتمہ کیا جائے اور زائد بلز بھیجے جانے کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے۔

دوسری جانب ملاقات کے دوران چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے ایمونس عبداللّٰہ علوی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی ہدایت پر تسلسل سے بجلی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہےہیں، ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے، لائن لاسز کو کنٹرول کرنے پر عمل جاری ہے۔