وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہے نہ آئینی پابندی، عمر سرفراز چیمہ

December 24, 2022

مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہے نہ آئینی پابندی۔ وزیر اعلیٰ نے اگلی سماعت تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں لیکن اسپیکر مسترد کر چکے ہیں۔

عمر چیمہ نے کہا کہ وفاقی وزرا کی فرمائش پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جا سکتا۔

مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے جو وہ واپس لے چکے ہیں۔