جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل

December 24, 2022


بنوں آپریشن کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنوں آپریشن بہترین پیشہ ورانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا، فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور چیز کا دباؤ نہیں لیا۔

بنوں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے، ٹی ٹی پی بھی اسے اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف کا ایس ایس جی اور وزیرستان کا دورہ، فوج، عوام اور دہشت گردوں، سب کو مضبوط پیغام گیا۔

اپنے دورے میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گے، آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دیا۔

آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔