مذاکرات بے نتیجہ ختم، حق دو تحریک کا دھرنا جاری

December 25, 2022

گوادر میں حق دو تحریک کا دھرنا ختم کرانے کے لیے وزیر داخلہ بلوچستان اور مظاہرین کے نمائندوں کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

مذاکرات کے بعد وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے زیادہ تر مطالبات وفاقی حکومت سے متعلق یا ایران سے تجارت سے متعلق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حق دو تحریک کے مطالبات اسٹیک ہولڈر کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب ’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو سے مذاکرات نہیں کیے تھے بلکہ اپنے دو نمائندوں کو بھیجا تھا۔