قائد اعظم کو پاک فضائیہ کا خراجِ عقیدت

December 25, 2022

بانیٔ پاکستان محمد علی جناحؒ —فائل فوٹو

بانیٔ پاکستان محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش پر پاک فضائیہ نےملی نغمہ جاری کر دیا۔

ملی نغمے میں قائد اعظمؒ کی جانب سے برِصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید جگانے کے عمل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظمؒ کوخراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

دوسری جانب آج صبحکراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔